اداکارہ زارا نور عباس کو نئی تصاویر پر مداحوں کی شدید تنقید کا سامنا

222

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کی نئی تصاویر ان کے مداحوں کیلئے ہضم کرنا مشکل ہو گیا اور کئی فینز ان سے ناخوش اور مایوس نظر آئے۔

اداکارہ زارا نور  عباس نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر  کیں تو مداحوں کو ان کی یہ تصاویر انتہائی بولڈ محسوس ہوئیں، ان کی نئی بولڈ تصاویر اور انداز کچھ ایسا تھا جس کا اندازہ ان کے مداحوں کو نہیں تھا اور تصاویر دیکھنے کے بعد انہوں نے ان پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔ 

اداکارہ کے مداحوں کا کہنا تھا  کہ وہ ایک مہذب اداکارہ ہیں جنہوں نے کبھی بولڈ ڈریسنگ نہیں کی لیکن اب وہ بھی ایسا کرنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ ایک مداح کا کہنا تھا کہ جب وہ ڈراموں میں آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ انہیں گھر والوں نے اجازت نہیں دی تھی اور جب وہ ڈرامے کرنے لگتے ہیں تو فیملی سے تمام اجازتیں لے لیتے ہیں۔کچھ مداحوں نے کہا کہ  وہ اداکارہ  کی معصومیت کی وجہ سے انہیں بہت پسند کرتے تھے لیکن افسوس کہ وہ بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح ہیں جو  بولڈ لباس کا انتخاب کرنا پسند کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ زارا نور عباس ایک خوبصورت اور  کم عرصے میں خوب مقبولیت سمیٹنے والی پاکستانی اداکارہ ہیں اور ہمیشہ اپنے مداحوں کی طرف سے  اپنی معصوم شکل، بہترین اداکاری اور مہذب لباس کی وجہ سے سراہی جاتی ہیں، انہیں ہمیشہ اپنے خوبصورت انداز  شخصیت کی وجہ سے پذیرائی ملی ہے۔

تبصرے بند ہیں.