اگلا الیکشن کب ہو گا؟ وزیراعظم شہباز شریف نے عندیہ دیدیا

280

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عندیہ دیا ہے کہ اگلے عام انتخابات 15 ماہ بعد اگست یا ستمبر 2023 میں اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

 

ترک نشریاتی ادارے  کو  انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ملک میں آئینی و قانونی طریقے سے حکومت کی تبدیلی عمل میں لائی گئی، اگلے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔

 

وزیراعظم نے کہا  کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشکل حالات اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے  ان کے حل کے لیے وسائل پیدا کیے جائیں گے، دوست ممالک کی مدد حاصل کی جائے گی اور ملک میں تعمیر نو کی جائے گی تاکہ غربت میں کمی لائی جاسکے ۔

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 30 روپے فی لیٹر اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  ملک میں تیل و گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں کیونکہ عالمی سطح پر یہ مہنگی ہوئی ہیں۔

 

 

تبصرے بند ہیں.