اسلام آباد : عدالت نے صحافی محسن جمیل بیگ کے گھر ایف آئی اے کے چھاپے اور تھانے میں تشدد کے خلاف درخواستوں میں تازہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی.
تفصیلات کے مطابق صحافی محسن بیگ کے خلاف دائر مختلف درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ،عدالت نے پولیس افسر سے استفسار کیا کہ آپ ایس ایچ او ہیں آپ نے ایف آئی اے کے لیے کام کیوں کیا؟ اپنے اختیارات ان کو استعمال کیوں کرنے دئیے؟ آئی جی اسلام آباد کو آپ کے خلاف کاروائی کرنا چاہیے آپ کے خلاف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے واضح رپورٹ دی ہے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی رپورٹ میں ایف آئی اے کے کون لوگ تھے جو تھانے میں گئے تھے؟ پتہ نہیں عام لوگوں کے ساتھ آپ کیا کررہے ہونگے؟ اگر انہوں نے غلطی کی تھی تو قانون نے انکو سزا دینا تھی آپ کا کردار زیادہ اہم ہے آپ کو اختیارات کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
بعد ازاں عدالت نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو نئی رپورٹس عدالت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 1 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی۔
تبصرے بند ہیں.