معروف بھارتی گلوکار’کے کے‘ لائیو پرفارمنس کے بعد اچانک چل بسے

42

ممبئی: ’کے کے‘ کےنام سے شہرت رکھنے والے نامور بھارتی گلوکار کرشنا کمار لائیو پرفارمنس کے بعد اچانک چل بسےجس نے بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  گزشتہ روز  ’کے کے‘ پرفارمنس کے بعد  ہوٹل گئے  جہاں ان کی طبیعت اچانگ بگڑ گئی تاہم انہیں فوری اسپتال  منتقل کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئے۔

’کے کے‘ کے انتقال پر  ٹوئٹر پر ان کی یاد میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ، اہم شخصیات سمیت فینز کی بڑی تعداد ان کے اچانک انتقال پر شدید غمزدہ نظر آئی۔

 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گلوکار کے انتقال پر  اپنے  تعزیتی پیغام میں  کہا کہ ان کے گیت جذبات کی وسیع عکاسی کرتے تھے جو ہر عمر کے لوگوں کے ساتھ جڑا ہوا کرتے تھے۔

نامور بھارتی فلمسٹار اکشے کمار  اور ابھیشیک بچن نے بھی کے کے کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ۔

 

بھارتی اداکار جاوید جعفری نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کے کے کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا۔

 

بھارتی گلوکارہ نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خبر پر یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے، دل ٹوٹ گیا ہے۔

 

آنجہانی بھارتی گلوکار  ’کے کے‘کی پہلی البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی تاہم بعد ازاں انہوں نے  بالی ووڈ فلموں کیلئے گلوکاری شروع کر دی جس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

 

1999 میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں گایا گیا گانا ’ تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی‘، 2005 میں دس فلم کا گانا ’ دس بہانے کر کے لے گئے دل‘، اور 2014 میں غنڈے مووی کا گانا ’تو نے ماری انٹریاں‘ ان کے کیریئر کے مشہور گانوں میں سے چند ایک ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by KK (@kk_live_now)

واضح رہے کہ کنسرٹ کے دوران  ’کے کے‘ کی ایک پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنا مشہور گانا ’ہم رہیں یہ نہ رہیں‘ گایا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.