سیف سٹی چالان غیرقانونی قرار، لاہورہائیکورٹ کافیصلہ

74

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے  سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان غیر قانونی قرار دیدیا۔

 

لاہور ہائیکورٹ میں سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کیخلاف تمام درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے  جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلہ سنا دیا۔

 

سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیمروں سے ای چالان کیے جارہے ہیں۔عدالت نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

 

واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک سگنلز پر کیمرے اور سنسرز لگا رکھے ہیں جن کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودبخود چالان ہو جاتا ہے اور چالان گاڑی مالک کے گھر پہنچ جاتا ہے۔تاہم شہریوں کو شکایت تھی کہ لاہور میں ایک گاڑی کے سینکڑوں چالان کیےجاتے ہیں اور اس نظام کے تحت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا جاتا ۔ درخؤاستگزاروں کی جانب سے مزید کہا گیا کہ گاڑیوں کے درجنوں چالان ہوگئے ہیں اور جرمانے ادا نہیں کیے گئے اور کئی مالکان ان چالان سے بھی لاعلم ہیں تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کے بعد ای ٹکٹنگ کے ذریعے ہوئے چالان کی خبر ہوتی ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.