سیکریٹری داخلہ کی پی ٹی آئی کارکنوں کو قتل کرنے سے متعلق آڈیو جعلی قرار

23

اسلام آباد: وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو قتل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ مکمل طور پر جعلی ہے.

 

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ کی بندے مارنے سے متعلق سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی آڈیو کے حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ  یہ جعلی ہے ،آڈیو ٹیپ کو بظاہرمذموم مقاصد کیلئے تیار کیا گیا ہے ، جعلی آڈیو ٹیپ چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

 

وفاقی سیکرٹری داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو  کاروائی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، سوشل میڈیا صارفین ایسی جعلی اور غیر تصدیق شدہ ٹیپس کو اپنے اکاونٹس سے شئیر نہ کریں۔ جعلی اور غیر تصدیق شدہ ٹیپس شئیر کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کیخلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.