اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے ہفتہ کی سرکاری تعطیل بحال کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز نے ہفتے کی چھٹی کے مطالبے کو رد کر دیا اور اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے اس معاملے پر سخت موقف کی وجہ سے ہفتہ کو عام تعطیل کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے آج کابینہ کا اجلاس صرف تین معاملات پر بلایا ہے اور اس میں ہفتہ کی چھٹی کا معاملہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن اور سرکاری دفاتر کی دیگر یونینز نے احتجاج کیا تھا اور تعطیل بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ملازمین کے آخری احتجاج میں سرکاری افسران نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے مطالبے کے مطابق چھٹی بحال کر دی جائے گی لیکن اب صورتحال الٹ ہو گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.