ملک بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، عوام پریشان

55

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ، شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔ زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ۔

 

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ ہے ۔ بجلی کی طلب 25 ہزار 997 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 465 میگاواٹ ہے ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پن بجلی سے 4 ہزار 662 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں ۔ آئی پی پیز سے 9 ہزار 677 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے ۔

 

خیال رہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں شدید لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری سابقہ حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہیں کیا کس کے باعث آج قوم کو یہ پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.