یوکرین میں جاری جنگ کے دوران روس کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

138

ماسکو: روسی بحریہ نے یوکرین میں جاری جنگ کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔

 

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روس نے ایک ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے نئے ہائپر سونک میزائل زکرون کا تجربہ کیا ہے ۔ روس کے وزیر دفاع نے ہائپر سونک میزائل زکرون کا کامیاب تجربہ کرنے کی بھی تصدیق کی ہے ۔ میزائل کو بیرنٹس کے سمندر سے داغا گیا تھا اور”وائٹ سی” میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا ۔ اس سے قبل روس نے زکرون زیرِ آب آبدوز سے فائر کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔

 

ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد اپنے بیان میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ زرکون آواز کی رفتار سے نو گنا زیادہ پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی رینج ایک ہزار کلومیٹر ہے ۔ پوتن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کی تعیناتی سے روس کی فوج کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔

 

خیال رہے کہ زکرون میزائل کے کامیاب ٹیسٹوں کے بعد اس کو سال کے آخر میں روسی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.