اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس ذمہ داری کیلئے مجھے منتخب کیا گیا وہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی نااہل اور کرپٹ حکومت سے ہماری جان چھڑائی جائے ۔ پہلی بار دروازے کھلے پھلانگے نہیں گئے۔
قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام جمہوری تقاضے پورے کرکے نااہل حکومت کو گھر بھیجا گیا۔ اس موقع پر حکومت سنبھالنا آسان نہیں ۔
انہوں نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہماری سیاست کے ریشوں میں زہر بھردیا ہے۔ معاشرے میں بدتہذیبی کی آلودگی پھیلا دی گئی ہے۔ سازش کا نام نہاد جھوٹ گھڑا گیا ۔ سلامتی کمیٹی اور امریکی سفیر نے سازش کے بیانیے کو جھوٹ قرار دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آئین کے مطابق چلے گا عمران خان کی خواہش کے مطابق نہیں ۔
شہباز شریف نے 28 ارب ماہانہ سے نئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک کروڑ سے زائد خاندانوں کو دو ہزار روپے دیے جائیں گے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو کہا ہے کہ آٹے کا تھیلا 400 روپے میں دیا جائے۔ پٹرول کی قیمتیں مجبوری میں بڑھائی ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو دعوت دی آئیں میثاق معیشت کریں ۔
تبصرے بند ہیں.