اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ممکنہ گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے عامر محمود کیانی نے درخواست دائر کی جس میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکے جبکہ کیٹینر لگا کر روڈ بلاک کرنے سے بھی انتظامیہ کو روکا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے اور پرامن ریلی کے انعقاد سے نہ روکا جائے جبکہ درخواست زیر التوا ہونے کے دوران ملک میں پر امن ریلیوں کیخلاف کسی ایکشن سے روکا جائے۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کیلئے اجازت طلب کرتے ہوئے انتظامیہ سے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں اسلام آباد انتظامیہ کو 25 مئی کی احتجاجی تحریک سے آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.