عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کیخلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

17

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس دوران وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے دو قسم کے اعتراضات لگائے ہیں۔ 
عدالت کو بتایا گیا کہ ان دو اعتراضات میں سے ایک یہ کہ برطرفی کی واٹس ایپ کاپی لگائی گئی اور دوسرا یہ کہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ ڈی نوٹی فائی تو وفاق نے کیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام حکومت نہیں، صدر کا کہاں کیا اختیار ہے کہاں ان پر بائنڈنگ ہے یہ تو پہلے سے طے شدہ ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات ختم کرکے لارجر بنچ تشکیل دیدیا اور کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔ 

تبصرے بند ہیں.