بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

27

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی ہے۔ 
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست دی ہے جس پر سماعت 31 مئی کو ہو گی۔
ذرائع کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے اور بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 59 ارب 45 کروڑ روپے اضافی بوجھ منتقل ہوسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.