آئی ایم ایف کیساتھ مثبت مذاکرات جاری، جلد ملکی معیشت میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں: وزیر خزانہ

14

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے مثبت مذاکرات جاری ہیں اور بہت جلد ملکی معیشت میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اپریل کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا ہے جو 9 ماہ کے اوسط خسارے کا آدھا ہے اور یہ ایک اچھا اشارہ ہے، ملکی معیشت میں بہت جلد تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ دوحہ میں آئی ایم ایف سے جاری ابتدائی مذاکرات میں پاکستان نے سبسڈی میں کمی کرنے اور نجکاری کیلئے ٹائم فریم دینے سمیت زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ 
یاد رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دوحہ مذاکرات کے پہلے روز آئی ایم ایف کو اصلاحات اور اہداف پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی۔ 
آئی ایم ایف مشن چیف نے معیشت کو درپیش چیلنجز کے بارے میں آئی ایم ایف کے جائزے کا تبادلہ کیا اور کہا کہ پاکستانی معیشت کو فوری اور طویل مدتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.