اگر عمران نیازی چاہیں تو جان کے خطرے سے متعلق جوڈیشنل کمیشن قائم کر سکتے ہیں: رانا ثناءاللہ

57

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی امریکی سازش کی طرح اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں، اگر عمران نیازی چاہیں تو جان کے خطرے سے متعلق جوڈیشل کمیشن قائم کر سکتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس جان کوممکنہ خطرے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت ہے تواسے فوری طورپروزارت داخلہ کے ساتھ شیئر کریں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان معلومات شیئر کرتے ہیں تو حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کیلئے تیار ہے لیکن اپنی سیکیورٹی کو سیاسی پراپیگنڈے کے طوپر پیش نہ کریں۔اگر عمران نیازی چاہیں تو جان کے خطرے سے متعلق جوڈیشل کمیشن قائم کرسکتے ہیں جو ان کے فراہم کردہ شواہد اورمعلومات کا جائزہ لے کر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کابیانیہ بنارہے ہیں اور اگرعمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس بیانئے کو بھی ایک پولیٹیکل سٹنٹ ہی تصور کیا جائے گا۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل سٹنٹ کے طور پر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور خطرے کا باعث ہوسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.