لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان طلاق سے متعلق خبر کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق معاون خصوصی وزیراعظم برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش خبر کی سرخی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ’ بشریٰ بی بی نے عمران خان سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا‘
آج ہماری تاریخ نے صحافت کے نام پر ایک اور بے غیرتی دیکھی-گجرات سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کا نام بشری بی بی ہے اس کی طلاق کی خبر کو خاتون اوّل کے ساتھ جوڑا گیا۔بغیرتوں کو شرم نہیں آتی کہ عمران خان کی مخالفت میں کیا ہر بشری نام کی ماں بیٹی پر حملہ آور ہوگے۔ شرم کرو بغیرتو شرم pic.twitter.com/uSn24M9rcS
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 28, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں اس خبر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ نے آج صحافت کے نام پر ایک اور رسوائی دیکھی ہے۔‘
شہباز گل کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک بشریٰ نامی خاتون کی اپنے شوہر عمران خان سے خلع لینے کی خبر کو سابق خاتون اول سے جوڑا گیا۔
تبصرے بند ہیں.