اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم اموات تھم گئیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ک (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 18 ہزار 563 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 85 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، مثبت کیسز کا تناسب صفر عشاریہ 45 فیصد ریکارڈ ہوا۔ تاہم عالمی وبا کے باعث ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔
COVID-19 Statistics 19 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,563
Positive Cases: 85
Positivity %: 0.45%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 209— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 19, 2022
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 1527411 ہوگئی ، کورونا وبا میں مبتلا 56 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1493662 ہوگئی۔جبکہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 30364 ہے۔
تبصرے بند ہیں.