کراچی :چیئرمین تحریک انصاف پاکستان عمران خان نے کہا سازش تھی یا مداخلت یہ آپ سب بھی جانتے ہو ، لیکن سوا ل یہ ہےکہ منتخب وزیر اعظم تو میں تھا پھر دھمکی کس کو دی ؟پاکستان کیخلاف بین الاقومی سازش صرف اس لیے ہوئی کہ پاکستانی قوم کو غلام بنا یا جاسکے ,لیکن میں اپنے لوگوں کو کسی ملک کیلئے غلام نہیں بنا سکتا ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی نہیں چاہتا ،امریکا یا کسی ملک کیخلاف نہیں،لیکن غلامی نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا اب پوری پاکستانی قوم جان چکی پاکستان کیخلاف بین الاقوام سازش ہوئی ہے،پاکستان کو غلام رکھنے کیلئے سازش رچائی گئی۔
عمران خان نے کہا میرا کیا جرم تھا کہ رات کو عدالتیں کھول دیں،سپریم کورٹ میرے خلاف مراسلے کی تحقیقات تو کر لیتی،سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا جس سے دکھ ہوا ۔
عمران خان نے کہا کہ تین چار ماہ پہلے امریکیوں نے ہمارے لوگوں سے ملنا شروع کیا، ہمارے منحرف لوگوں سے بھی امریکی سفارت کاروں نے ملنا شروع کردیا تھا ، امریکا میں ہمارے سفیر کی امریکی اہل کار سے ملاقات ہوتی ہے ، ڈونلڈ لو نے ہمارے سفیر کو دھمکی دی،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا، بائیس کروڑ لوگوں کی قوم کو دھمکی دی گئی، ایک منتخب وزیر اعظم کو دھمکی دی گئی۔
تبصرے بند ہیں.