کراچی میں پہیہ جام کی کال ،گورنر اسماعیل خط کی حقیقت بتا دی

51

 

کراچی :سابق گورنر سندھ گورنر اسماعیل نے کہا دھمکی آمیز خط آنا نیا نہیں لیکن اس میں نیا یہ تھا کہ پہلے لوگ دھمکی آمیز خط کے آگے لیٹ جا تے تھے لیکن عمران خان نے اس خطے کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے بلکہ ڈٹ گیا ۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نےخبر دار کرتے ہوئے کہا کراچی کے لوگ اب کسی سے نہیں ڈرتے ،آدھے گھنٹے کے نوٹس پر پورا کراچی بند کرسکتے ہیں ،کراچی میں عوام کی طاقت سے پہیہ جام کر سکتے ہیں ۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 30 مئی تک اس حکومت کا خاتمہ کردیگا ،چوروں ،ڈاکوؤں کی حکومت کو ہم سب مل کر ختم کریں گے۔

شیخ رشید نے کراچی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کراچی والوں نے فاطمہ جناح کے جلسے کی یاد تازہ کردی،وہ لوگ جو لندن سے بیٹھ کر فوج کو گالی دیتے تھے،آج ان ڈاکوئوں کو وزیر اعظم بنادیا دیا گیا ۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا میں عمران خان سے چار ماہ پہلے کہا تھا اسمبلی توڑ دو،،ملک میں ایمرجنسی لگادو ،شیخ رشید نے کہا زرداری نے جعلی دستاویزات پر پیپلز پارٹی پر قبضہ کرلیا۔

شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 20 مئی سے پہلے پہلے ان ڈاکوئوں کی حکومت ختم ہو جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.