لاہور: وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قراردار قومی اسمبلی میں مسترد ہونے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ردِ عمل سامنے آگیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے قومی اسمبلی میں آج وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کیے جانے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا کہ’اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔‘
اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2022
لیگی نائب صدر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا!‘
تبصرے بند ہیں.