لاہور: پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی سکواڈ کورونا کے نرغے میں آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر جوش انگلس کے بعد آسٹریلوی اسپنر ایشٹن ایگر بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں ، کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد ایشٹن ایگر ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے، جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے فیزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دیگر تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کی کورونا رپورٹس منفی ہیں جبکہ جوش انگلس کو گزشتہ روز ہی ٹیسٹ مثبت آنے پر پانچ روز کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آج سے لاہور میں آغاز ہو رہا ہے، سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.