رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کا پاکستان میں پہلے روزے اور عید الفطر کی تاریخ کا اعلان

304

 

لاہور : رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے ملک  میں رمضان المبارک کے پہلے روزے اور عید الفطر کی تاریخ  کا اعلان کر دیا۔

 

 

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کےسیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی  کے مطابق پاکستان  میں پہلاروزہ 3اپریل بروز اتوار کو ہو گا جبکہ یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد 3 مئی بروز  منگل  کو ہوگی۔

 

 

خالد اعجاز مفتی نے مزید بتایا کہ  نئےچاند کی پیدائش یکم اپریل کو دن11 بج کر 24 منٹ پر ہو گی،  29 شعبان المعظم  2 اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے، ملک کے اکثر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہوگی۔

 

 

ریسرچ  کونسل کے مطابق غروبِ شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی ، اسلام آباد 69 ، لاہور 68 ، کوئٹہ 69 ، کراچی میں 67 منٹ ہو گا جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہو گا۔

 

 

ہلال کی رویت باآسانی ہو جائے گی اور رمضان المبارک کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہو گا جب کہ شوال کا چاند کی پیدائش ہفتہ 30 اپریل اور اتوار یکم مئی کی درمیانی  رات1:28 پر ہو گی۔

 

 

تبصرے بند ہیں.