عمران خان اکثریت کھو چکے ،قوم کو مبارک ہو :بلاول بھٹو

36

مالاکنڈ:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں عمران خان ہار چکا ہے وہ اپنی اکثریت کھو چکا ہے ،عمران  کی حکومت ختم ہو چکی ،اب ہم بزدل عمران کو بھاگنے نہیں دینگے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مالاکنڈجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس شخص کی دنیا میں پہچان سلیکٹڈ کے طور پر کرائی ہے اور اب ہم اس کا جمہوری طریقے سے مقابلہ کر رہے ہیں ،بلاول نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اب جلسہ جلسہ نہ کھیلو ،اسمبلی میں اپنی اکثریت دکھائو ۔

بلاول بھٹو نے عمران خان سے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسےملک دشمنی کا سب سے بڑا ٹاسک دیاگیا ہے،عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں آکر ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ،خارجہ پالیسی کااس وقت بُرا حال ہے ،عمران خان کی خارجہ پالیسی بھارت کی خارجہ پالیسی کی طرح ہے،جان بوجھ کر عمران خان کے وزرا سے سی پیک کےخلاف بیان دلائے گئے،بھارت کی خارجہ پالیسی میں سی پیک کو بند کرنا ہے، اسی وجہ سے سی پیک سست رفتاری سے چل رہا ہے،سی پیک کو نقصان پہنچانا بھارت کی پالیسی ہے اور عمران خان اسی نقش قدم پر چل رہا ہے ۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا ہم وقت کے فرعون اور ظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں،ہم اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کا مقابلہ پہلےدن سےکررہے ہیں،عوام آج کے یزید کا مقابلہ کررہے ہیں، ہم نے اس پر جب وار کیا توپہلے دن ہی کیا،انہوں نے کہا ہم امپائرکےاس منتخب شخص کا مقابلہ انگوٹھے سے کریں گے،ہم نےپوری کوشش کی پوری اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے،ہماری کوشش رہی ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اگر مل کر مقابلہ کریں تو سلیکٹڈ کو بھگاسکتےہیں۔

تبصرے بند ہیں.