کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کی جانب سے 27 مارچ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان کی جانب سے صوبے میں 27 مارچ ڈی چوک اسلام آباد کے جلسے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور اس حوالے سے گاڑیوں کو پارٹی جھنڈوں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے بینر بھی لگائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے 23 مارچ کو لانگ مارچ اور 25 تاریخ کو اسلام آباد میں جلسے کے اعلان کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.