اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر بات چیت کی جائے گی اور اس کیساتھ پارلیمینٹ کے اندر اور باہر کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہو گی۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل اپوزیشن جماعتوں کا اعلیٰ سطحی وفد آج ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔ یہ ملاقات پارلیمینٹ لاجز میں ہو گی جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.