کورونا وائرس میں کمی، این سی او سی کا تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

72

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باعث ملک بھر میں عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وباءکا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے آنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے مگر ابھی یہ موذی وائرس مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وباءسے نکل کر معمول کی زندگی کی طرف جانا ہے اس لئے کورونا وائرس میں کمی کے باعث تمام پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ شادی تقریبات، مارکیٹس پر لگی تمام پابندیاں ختم کر رہے ہیں تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.