حکومت کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی 

70

اسلام آباد:ایک طرف تحریک عدم اعتماد کا شور شرابا ہے دوسری طرف نمبر گیم کو پورا کرنے کیلئے اپوزیشن اتحاد کی آنیاں جانیاں دیکھنے کے لائق ہیں ،کبھی زرداری ہائوس تو کبھی چودھری برادران کی ملاقاتیں ،اسلام آباد میں بڑی بڑی سیاسی بیٹھکیں سج رہی ہیں ۔

بڑی اور اہم خبرکے مطابق اپوزیشن نے حکومت کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ، وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھائی ایم پی اے لیاقت خٹک نے جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ،لیاقت خٹک 10 مارچ کو اسلام آباد میں جے یو آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

 

واضح رہے اس وقت حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے بعد نہ صرف حکومتی اتحادیوں کی اشد ضرورت ہے وہیں حکومت کو اپنے ہی اراکین کی طرف سے ناراضگی کا بھی سامنا ہے ،اس وقت اپوزیشن اتحاد کو وزیر اعظم عمران خان کیخلاف صرف 10 کے قریب ارکان کی ضرورت ہے جس کیلئے اس وقت سیاسی بازار میں گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.