تحریک انصاف کے ایک اور بڑے گروپ نے اپنا اہم فیصلہ سنا دیا 

113

لاہور:تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان پر پورا اعتماد ہے ،عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہینگے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دوسرے ہم خیال گروپ نے جہاں ایک طرف وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا تو وہیں دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ،ہم خیال گروپ کا کہنا ہے کہ انہیں وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار پر تحفظات ہیں ،ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو گروپ مشاور ت سے فیصلہ کریگا ۔

تحریک انصاف ہم خیال گروپ کا اجلاس غصنفرعباس چھینہ  کی قیادت میں  تین گھنٹے سے زائد جاری رہا،فاروق چیمہ نے گروپ ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں تاہم دیگر جماعتوں اور گروپس نے ہم سے رابطے کیے ہیں۔

تحریک انصاف چھینہ گروپ نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو مشاورت سے فیصلہ کریں گے ،فاروق چیمہ نے کہا کہ ہمارے ممبران کو حلقے کے مسائل کے حوالے سے تحفظات ہیں،وزیر اعلی نے آج ملاقات کے لیے بلایا تھا اپنے اجلاس کی وجہ سے کہا ہے کہ اسے ری شیڈول کر لیں۔

اجلاس میں غصنفرعباس چھینہ ،سردار شہاب الدین، ،اعجاز سلطان بندیشہ،گلریزافضل چن،عامر عنائیت اللہ شاہانی  تیمور لالی،احسن جہانگیر بھٹی، اعجازخان،کرنل ر غصنفر عباس اوراصغر لآلی نے شرکت کی۔

تبصرے بند ہیں.