ن لیگ سے بھی رابطہ ہے، عمران خان سے صلح کے امکانات کم ہیں: ترجمان ترین گروپ سلمان نعیم

73

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی اور جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان سلمان نعیم نے کہا ہے عبدالعلیم خان کے آنے سے ہماری تعدار دگنی ہوگئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان نعیم نے کہا کہ جہانگیرترین نے کہا ہے کہ 24گھنٹے میں فیصلہ کریں گے کس کے ساتھ جانا ہے اپوزیشن کے ساتھ یا پھر حکومت کے ساتھ ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ ن سے بھی جہانگیرترین کا رابطہ ہے۔ میری ذاتی رائے اور حالات کو دیکھتے ہوئے کہتا ہوں کہ عمران خان سے صُلح کے امکانات بہت کم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.