تحریک عدم اعتماد، پنجا ب میں علیم اور ترین گروپ اتحاد کے بعد عمران خان کا اہم فیصلہ 

67

اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد اور پنجا ب میں علیم اور ترین گروپ اتحاد کے بعد عمران خان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس کو ملتوی کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اہم پارٹی فیصلوں کیلئے کابینہ اجلاس کو ملتوی کر دیا ہے ،وزیر اعظم نے علیم اور ترین گروپ اتحاد کے بعد کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ کے سیاسی طرز عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ اجلاس کی بجائے پارٹی کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس بلالیا ہے، پارٹی اجلاس میں پنجاب میں علیم خان اور گورنر عمران اسماعیل کے درمیان ہونے والی ملاقات پر غور ہوگا ۔

پارٹی اجلاس میں عمران اسماعیل وزیر اعظم اور پارٹی قائدین کے سامنے علیم ترین گروپ کے مطالبات رکھیں گے ،پارٹی قائدین پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے ،پارٹی اجلاس میں مرکز میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.