لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیدہ دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عامر لیاقت کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہم ایک بہتر ازدواجی زندگی کیلئے تیار ہیں۔‘
View this post on Instagram
دانیہ شاہ نے دلہن بنے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ عامر لیاقت بچپن سے میرے آئیڈیل تھے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے گزشتہ شب تیسری شادی کی ہے جس کا اعلان انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کرتے ہوئے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.