بھارت کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے: ترجمان پاک فوج

36

 

راولپنڈی : پاک فوج نے بھارت کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر کا دعویٰ بے بنیاد قراردے دیا  ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ  کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا جنگ بندی کا دعویٰ بےبنیاد ہے ۔ پاکستان کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ  کی بنیاد پر رضامند ہواتھا

 

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی کو اپنی طاقت کے حوالے سے زعم میں نہیں رہنا چاہیے ۔ کشمیریوں کےتحفظ اور پاکستان کے خدشات کے پیش نظر جنگ بندی پر اتفاق ہواتھا۔ کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری کے طور پر غلط نہ سمجھے۔

تبصرے بند ہیں.