کراچی: شہر قائد میں شہری کی فائرنگ سے ڈکیتی کر کے فرار ہونیوالا مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈریل بی ایریا بلاک 15میں ڈکیتی کر کے دو ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ شہری نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
اطاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ کر گئی لاش کو تحویل میں لیکر قانونی کارروا ئی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے جبکہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.