مسجد نبویﷺ میں اجتماعی افطاری دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

42

ریاض: سعودی حکومت نے 2 سال کے بعد مسجد نبویﷺ میں رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطاری دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے 2 سال قبل عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث مسجد نبوی ﷺ میں اجتماعی افطاری پر پابندی عائد کی تھی تاہم مسجد نبوی ﷺ کے امورکی نگرانی کرنے والی ایجنسی نے رواں سال رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطاری دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے امورکی نگرانی کرنے والی ایجنسی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے رواں برس رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری کی اجازت دیدی ہے تاہم اس دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ایجنسی نے اجتماعی افطاری کرانے کی خواہشمند کمپنیوں اورافراد کوپرمٹ حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ایجنسی کے مطابق رمضان المبارک کی آمد تک اگرسماجی فاصلے کی پابندی برقرار رہی تو ایک دسترخوان پرزیادہ سے زیادہ 5 افراد کوبیٹھنے کی اجازت دی جائے گی تاہم اگر سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم ہو گئی تو اس صورت میں ایک دستر خوان پر 12 افراد افطاری کر سکیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.