دبئی : آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا ہے۔
⭐️ Shakib vs Babar vs Malan vs Stirling ⭐️
The winner of the 2021 ICC Men's ODI Cricketer of the Year has been announced ⬇️https://t.co/M2f6dkelFf
— ICC (@ICC) January 24, 2022
آئی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق کرکٹر آف دی ایئر کے لیے شکیب الحسن، بابر اعظم ، ملان اور پال سٹرلنگ میں مقابلہ تھا۔
کپتان بابر اعظم نے 2021 کے دوران 67 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 228 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 177 رنز جوڑے۔
بابر اعظم نے 2021 ء میں صرف 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے لیکن انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں بابر اعظم کی کارکردگی شاندار رہی ۔
بابر اعظم کی گزشتہ سال ون ڈے میں شاندار اننگز انگلینڈ کے خلاف تھی جس میں انہوں نے 158 رنز بنائے۔
تبصرے بند ہیں.