لاہور: آپسی رابطوں کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’میسج ری ایکشن‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹا (فیس بک) کی زیرملکیت موبائل اپیلی کیشن نے میسج ری ایکشن فیچر پر اگست میں کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب آئی فون صارفین کیلئے اسے آزمائشی طور پر پیش کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین میسج سیٹنگز میں جاکر نوٹی فکیشن کے آپشن پر کلک کر کے میسج ری ایکشن فیچر آن کر سکتے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی جلد ہی یہ فیچر پیش کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فیس بک پوسٹ، میسنجر، انسٹاگرام میں پہلے سے کسی بھی پیغام پر ردعمل دینے کی سہولت دستیاب ہے تاہم اب واٹس ایپ میں آنے والے پیغامات پر بھی ردعمل کا اظہار کیا جا سکے گا۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.