ممبئی : دنیا ئے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز اور بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنے ٹویٹ میں استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 7 سال سے میں بھارت کی ٹیم کی کپتانی کر رہا ہوں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقا سے ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد استعفے دیتا ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ خصوصاً سابق کپتان دھونی کا شکریہ ادا کیا۔
— Virat Kohli (@imVkohli) January 15, 2022
واضح رہے کہ ویرات کوہلی بھارت کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان ہیں اوران کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے 40 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہی کے دور میں بھارتی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بھی رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.