سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ

30

کراچی: ملک بھر میں ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک بھر میں سونے کا فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 25 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 296 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 1819 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.