ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح میں ہوشربا اضافہ

29

 

اسلام آباد:  ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،  مثبت کیسز کی شرح  آٹھ  فیصد سے بھی تجاوز کر گئی جبکہ ایک روز میں چار  ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے  آگئے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں52 ہزار522   کورونا ٹیسٹ کئے  گئے، مزید چار ہزار286 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ملک میں مثبت کیسز کی شرح  سات عشاریہ  چھتیس فیصد  تک جا پہنچی۔کورونا کیسز کی  مجموعی تعداد13 لاکھ  18 ہزار46 ہو گئی ہے۔

 

ملک  بھر میں مزید 4مریض کورونا  کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزارتین ہو گئی۔  کورونا سے متاثر ہ  709مریضوں کی حالت تشویشناک   ہے اور انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

 

دوسری جانب  این سی او سی  نے ملک بھر میں آج سے  بوسٹر ویکسین لگا نے کا بھی آغاز کر دیا ہے۔جس کیلئے عمر کی حد 18 رکھی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام اور بچاؤ کیلئے لگائی جانیوالی   بوسٹر ڈوز کیلئے عمرکی حد میں کمی کی گئی ہے ۔این سی او سی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں 15 جنوری سے18 سال کی عمرکے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے جس میں عمر کی حد میں کمی کا اعلان کرتے  ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ  کل 15 جنوری سے شہریوں کو ان کی مرضی کے مطابق  بوسٹر ڈوز بلا معاوضہ لگائی جا سکے گی۔
خیال رہے کہ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسینیشن مکمل ہونے کے6 ماہ بعد لگوائی جاسکتی ہے اور اس کا کسی قسم کا معاوضہ نہیں ہے، جبکہ اس سے پہلے ساڑھے بارہ سو کی رقم کے عوض بوسٹر ویکسین لگائی جا رہی تھی تاہم غریب اور متوسط طبقے کو صحت کی بہتر سہولت دینے کا عزم رکھنے والی تحریک انصاف حکومت نے بوسٹر ڈوز بلا معاوضہ شہریوں کو لگانے کا اعلان کیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.