حکومت نے کل فنانس سپلیمنٹری بل منظور کرانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کر لی

34

اسلام آباد: حکومت نے منی بجٹ  منظور کرانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کر لی اور اراکین کو دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

حکومت نے کل قومی اسمبلی سے فنانس سپلیمنٹری بل (منی بجٹ) کی منظوری کے لیے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے تمام ارکان کو کل 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت گئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کل خود بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہوں گے۔

حکومتی جماعت نے اس حوالے سے حتمی لائحہ عمل بھی طے کر لیا جس کے تحت اجلاس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں فنانس بل کی منظوری، اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اور حکومتی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔

 

دوسری طرف پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ (عثمان بزدار، محمود خان) بھی اس حوالے سے اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ دونوں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے ارکان کے اعزاز میں علیحدہ، علیحدہ عیشائیوں کا اہتمام کیا گیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کےعشائیے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے جبکہ محمود خان کےعشائیے میں کے پی کے سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ ادھر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے منی بجٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری تجاویز پر غور نہ کیا گیا تو حمایت نہیں کریں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.