آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا اسٹاک ضرورت سے کم ہے، حماد اظہر

25

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا اسٹاک ضرورت سے کم ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ موسم گرما میں فرنس آئل کی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آئندہ چند روزمیں فرنس آئل کی کھپت 13 ہزار میٹرک ٹن یومیہ ہو جائے گی اور مقامی ریفائنریز اس مقدار کا آدھا فرنس آئل پیدا کر رہی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈیمزمیں کم پانی کے باعث فرنس آئل والے  پلانٹس چلائے گئے جبکہ موسم گرما میں گزشتہ  سال کی نسبت فرنس آئل کی کھپت 116 فیصد زائد رہی اور موسم سرما کے لیے 2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ نومبر، دسمبر میں ایل این جی کارگوز آنے سے فرنس آئل پلانٹس نہیں چلائے گئے اور نہروں کی بندش کے باعث فرنس آئل پلانٹس چلائے جا رہے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.