بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کم کیوں پڑے ، بڑی پارٹی قیادت نے تنظیمیں تحلیل کر دیں

55

پشاور :بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کم کیوں پڑے ،اے این پی نے بالآخر اپنی ہی تنظیم کیخلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مقامی تنظیمیں تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اے این پی نے اپنی ہی جماعت کی خراب کارکردگی پر تمام تحصیلوں میں تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے چارج شیٹ بھی تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔

ذرائع کے مطابق اے این پی قیادت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے تحصیل پر موجود تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا ،اے این پی قیادت نے ایسے تمام امیدواروں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا جنہوں نے بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کو سپورٹ  نہیں کیا ۔

اے این پی قیادت نے پارٹی پالیسی کیخلاف جانے والوں چارج شیٹ ہدایت کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا مایوس کن کاکردگی دکھانے والے اضلاع میں سخت کاروائی کی جائے گی ،پارٹی قیادت کا کہنا تھا ہر تحصیل سے تحریری رپورٹ آنے کے بعد کاروائی کی جائے گی ۔

تبصرے بند ہیں.