اداکارہ کرینہ کپور کو اومی کرون سے نجات مل گئی

48

ممبئی : بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اومی کرون سے صحتیاب ہوگئیں ۔ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں کہتی ہیں کہ میر ی بیماری کے دوران سیف علی خان ہوٹل میں مقیم رہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اومی کرون کے واز سے بچ نکلی ہیں ، ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بیماری سے شفایابی کی خبر شیئر کی ۔

سوشل میڈیا پر شیئر پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیماری سے اب شفایاب ہوگئی ہوں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ جب میں بیمار تھی تو سیف علی خان ہوٹل میں مقیم رہے ۔ انہوں نے اپنے خاندان کو بچانے کے لئے قربانی دی ہے ۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور رواں ماہ کے آغاز میں ایک تقریب میں شرکت کے باعث کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا شکار ہوئیں تھی ،آج اُن کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

کرینہ کپور نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اب جب کہ وہ وبا سے صحتیاب ہوچکی ہیں تو اپنے بچوں تیمور اور جیہ کو خوب پیار کریں گی ۔

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نجات اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کی محبت اور دعاؤں کے بدولت ممکن ہوئی ہے، جس پر اُن کا شکر ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے پوسٹ میں سب کو کرسمس کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی تجویز دی کہ اپنے بچوں کو اس انداز میں پیار کریں، جیسا پہلے کبھی نہیں کیا۔

کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سیف علی خان کا گھر سیل کردیا گیا تھا، لاک ڈاؤن میں کرینہ کپور نے اپنے قرنطینہ کی تصویری جھلک شیئر کی تھی، ایسی ہی ایک تصویر میں سیف علی خان اُن سے طویل فاصلے پر تھے۔

تبصرے بند ہیں.