موٹاپے سے چھٹکارا پانے کیلئے طبی ماہرین کا مفید مشورہ

196

نیو یارک: ہائی بلڈپریشر اور موٹاپے سے چھٹکارے کیلئے طبی ماہرین نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا۔

امریکی طبی جریدے  میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق  طبی ماہرین نے خشک میوہ جات میں شامل پستے کو ہائی بلڈپریشر اور موٹاپے کے شکار افراد کے لیے بے حدمفید قرار دیا ہے۔

ماہرین نے مطالعے کے لیے30 ایسے افراد کا انتخاب کیا، جن کی عمریں 30 سال یا اُس سے زائد اور وہ بلڈپریشر کے مرض  کا شکار تھے ۔ماہرین نے ان افراد کو دو حصوں میں تقسیم کیا، جن میں سے ایک کو کم چربی والی خوراک اور دوسرے کو  کھانے کے لیے پستے دئیے۔جبکہ انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ دن میں چار بار صبح، دوپہر، شام اور رات کو پانچ پانچ پستے کھائیں۔ماہرین کے مطابق پستے کھانے سے متاثرہ افراد کا بلڈپریشر نہ صرف کنٹرول ہوا بلکہ  ان کو رات کی نیند میں بھی بہتری محسوس ہوئی۔ماہرین کے مطابق پستے کھانے کی وجہ سے موٹاپے ، کولیسٹرول  بڑھنے کے خطرات کم ہوئے جبکہ بلڈپریشر کو قابو  رکھنے میں بھی مدد لی۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق چار ہفتے بعد جب اُن کی رپورٹس کا مشاہدہ کیا گیا تو اُس میں کم چربی والی خوراک کے مقابلے میں پستے کھانے والوں کا بلڈپریشر عمر کے حساب سے نارمل تھا۔اس کے ساتھ پستے کھانے والوں کے نہ صرف دل  کی صحت بہتر ہوئی بلکہ انہیں دیگر امراض سے بھی چھٹکارے اور ریلیف میں مدد ملی۔

تبصرے بند ہیں.