نجی سکول داخلہ اور سالانہ فیس نہیں لے سکیں گے , نوٹیفکیشن جاری

107

پشاور: ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت  پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے نجی اسکولوں کو داخلہ اور سالانہ فیس لینے سے روک دیا۔

پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں نجی اسکول داخلہ اور سالانہ فیس نہیں لے سکیں گے ۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکولوں کی طرف سے داخلہ یا سالانہ فیس لینا پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کے ایکٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہو گی اور ایسے اسکولوں کے خلاف نہ صرف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی بلکہ کے پی پی ایس آر اے ریگولیشن 2018 کے تحت اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

 

تبصرے بند ہیں.