پنجاب : دھند کے باعث موٹر ویز بند، ریلوے اور فضائی نظام متاثر

43

لاہور:   پنجاب بھر  کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے جبکہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلوے اور فضائی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ اور گردونواح میں   شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث  لاہور ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا، حکام کے مطابق صبح 10 بجے تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا،  لاہور آنیوالی 4 پروازوں کو اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔یالکوٹ ایئرپورٹ پر  بھی  پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔ دھند کے باعث ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا ہے، کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہیں۔

دوسری جانب شدید دھند کے باعث  لاہور سے سیالکوٹ موٹروے ایم 11اور ایم تھری موٹر وے  کو لاہور  سے سمندری تک دھند  کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ پنجاب کے شہر فیصل  آباد اور  بہاولپور میں ٹریفک حادثات میں5  جاں بحق اور آٹھ  افراد زخمی ہو گئے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ساتھ سموگ  بھی برقرار ہے  جس کے باعث مختلف شہروں میں آلودگی کی بدترین صورتحال ہے۔ خیال رہے کہ  گزشتہ روز دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر تھا، جبکہ فیصل آباد اور بہاولپور میں بھی ائیر کوالٹی کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے ۔ 

تبصرے بند ہیں.