کراچی : پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 201 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔ محمد رضوان اور حیدر علی نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں۔
نیو نیوز کے مطابق مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائی عقیل حسین کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ بابراعظم کے آؤٹ ہونے پر فخر زمان کھیلنے آئے لیکن وہ بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 10 رنز پر شیفرڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور حیدر علی نے 105 رنز بنائے ۔ شاندار پارٹنرشپ محمد رضوان کے آؤٹ ہونے پر ٹوٹی جو 78 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ورلڈ کپ کے ہیرو حیدر علی بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے اور صرف ایک رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی نے شاندار نصف سنچری سکور کی اور 39 گیندوں پر 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے بھی شاندار بیٹنگ کی 10 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی
تبصرے بند ہیں.