قائد اعظم کے مجسمے پر نئی عینک لگادی گئی

124

وہاڑی : وزیراعلیٰ  پنجاب کی ہدایت پر قائد اعظم محمدعلی جناح کے مجسمے پر نئی عینک لگادی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے قائد اعظم کے مجسمے پر عینک اپنی موجودگی میں لگوائی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں نصب قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر نئی عینک لگوادی گئی ہے ۔

 

یاد رہے کہ گذشتہ رات نامعلوم افراد نے قائد اعظم کے مجسمے پر لگائی گئی عینک چوری کرلی تھی ۔ سوشل میڈیا پر جب عینک کے بغیر مجسمے کی تصاویر اور خبریں وائرل ہوئیں تو وزیراعلیٰ پنجاب نے اس کا فوری نوٹس لیا اور مجسمے پر نئی عینک لگانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے مجسمے کی حفاظت کے خصوصی اقدامات کرنے کا بھی کہا گیا ہے ۔

 

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضرافضال چوہدری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک کی چوری ایک افسوسناک واقعہ ہے تاہم مقدمہ درج کرکے اس کی تحقیقا ت جاری ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد ٹریس کرلیا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.