منڈی بہاؤالدین: سزا سنانے پر سیشن جج کو وکلاء نے کمرہ عدالت میں ہی تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔ معاملہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سزا سنانے پر بگڑگیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق وکلاء کے ایک گروہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ جج راؤ عبدالجبار کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
سیشن جج نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ان کے کمرے میں وکیلوں نے گھس کر دھمکیاں دیں، وکلا نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی واپس لینے پر زور دیا اور انکار کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ سیشن جج نے توہینِ عدالت پر منڈی بہاء الدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیاتھا ۔
تبصرے بند ہیں.