اوگرانے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ،قیمتوں میں 14روپے 31 پیسے کمی 

108

اسلام آباد:پٹرول گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اچانک اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 14 روپے 31 پیسے کی کمی کر دی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اوگرا کی طرف سے  ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے کمی کردی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے91 پیسے سستا ہوگیا ،،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق دسمبر 2021ء کیلئے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے 57 پیسے مقرر  کردی گئی ہے، نومبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر تھی ، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر  کی گئی ۔۔ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔

تبصرے بند ہیں.